پاکستان
سلمان اکرم راجہ کا سابق سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبد الغفور انجم کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج ان ڈاکٹرز سے کروایا جائے جن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو ۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم عبدالغفور انجم نے کیا، یہ مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف چلایا جائے ، بانی نے کہا کہ آنکھ میں تکیلف ہے تو سادہ سا ڈراپ دیا گیا۔



