پاکستان
دہشتگردی منصوبہ ناکام، کوہاٹ شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

کوہاٹ (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے جس کے بعد کوہاٹ شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی نے بتایا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی سے تباہی کا منصوبہ بنایاگیاتھا،گاڑی میں 75 کلو کے 20 ڈرم لدے ہوئے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق15سوکلوگرام باروی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔ ڈی پی او کا بتانا ہے کہ چکرکوٹ کے علاقے میں مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر ڈرائیور نے فرارہوتے ہوئے گاڑی درخت سے ٹکرادی۔



