جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح رو رو کر نہیں: زرداری کا دعویٰ

رحیم یار خان (کھوج نیوز) جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح رو رو کر نہیں، میری بہن کو رات کو پکڑا، اس وقت یاد نہیں آیا’ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھیں،میں نے منع کیا کہ جانیکی ضرورت نہیں، وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اورہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، بی بی نے کہا میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔
صدر زردری کا کہنا تھا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈرا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو،عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کو پکڑا، اس وقت یاد نہیں آیا، بے نظیر بھٹوکو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔



