پاکستان

عمران خان کا جیل میں چیک اپ، ابتدائی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں چیک اپ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کوبھیجی گئی رپورٹ میں عمران خان کے بلڈپریشر، شوگرلیول اور کولیسٹرول کا مکمل چارٹ شامل ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ بھی وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کوکب کس ڈاکٹر نے چیک کیا، اس سے متعلق بھی تمام تفصیلات پورٹ میں درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button