پاکستان

لطیف کھوسہ کا سپریم کورٹ کو خط ، کیا مطالبہ کیاگیا؟ متن سامنے آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کو خط لکھا، خط میں کونسا مطالبہ کیا گیا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھا جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلخانہ اورعوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران بھی عمران خان کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلخانہ کو لاعلم رکھا گیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو الشفا اسپتال منتقل کرنیکا حکم بھی دیا جائے۔

خط کے مطابق عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعوی بالکل غلط ہے، اہلخانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے، طبی معاملے سے اہلخانہ کو باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لطیف کھوسہ نے خط میں اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ عمران خان کے اہلخانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button