پاکستان

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان اب کس نمبر پر آگیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فروری 2026ء کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔ ہینلے انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔

سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز بھی 2 ایشیائی ممالک کے نام رہا اور وہ ہیں جاپان اور جنوبی کوریا۔ جاپانی اور جنوبی کورین پاسپورٹس کے ساتھ آپ 187 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔ سویڈن اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیسرا طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا۔

ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس 185 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ آسٹریا، پرتگال، یونان اور مالٹا کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 184 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

جنوری میں جاری فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار دیا گیا تھا مگر فروری کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں ایک درجے بہتری دیکھنے میں آئی۔ مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 97 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ یمن کا پاسپورٹ 98 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اس سے نیچے عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) رہے۔ پاکستان سے اوپر صومالیہ کا پاسپورٹ 96 ویں نمبر پر رہا جبکہ نیپال 95 ویں، شمالی کوریا 94 ویں، بنگلا دیش 93 ویں، اریٹیریا 92 ویں جبکہ فلسطین، شمالی کوریا اور سری لنکا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 91 ویں نمبر پر رہے۔ بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 54 ویں نمبر پر رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button