پاکستان

احسن اقبال کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر بنگلادیشیوں نے کیا کیا؟

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال جو کہ بنگلا دیش کے دورہ پر ہیں ان کی گاڑی پر پاکستانی پرچم دیکھ کر بنگلا دیشیوں نے کیا کیا؟ تمام تفصیل سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب نوجوانوں نے احسن اقبال کی گاڑی پر لگا پاکستانی پرچم دیکھا تو انہوں نے بے ساختہ محبت اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔ وزارت منصوبہ بندی کے بیان کے مطابق نوجوانوں کے چہروں پر خوشی، جوش اور امید نمایاں تھی، اس جذبہ دوستی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں سے وابستہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button