پاکستان
رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟

کراچی (کھوج نیوز) دینا بھر میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟ اور یہ کن کن ممالک میںدیکھا جائے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج ہونے والا سورج گرہن، افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا اور شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا جب کہ سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحراوقیانوس، بحرالکاہل اوربحیرہ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا جب کہ رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔



