پاکستان

عوام فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس ادا کر رہی ہے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑا حصہ ٹیکسوں پر مشتمل ہے، عوام فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس ادا کر رہی ہے؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فی لیٹر پیٹرول پر 100روپے 21 پیسے ٹیکسز ہیں جن میں 13روپے 31 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 84 روپے40 پٹرولیم لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔ وزارت توانائی کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 93 پیسے ٹیکسز ہیں جو فی لیٹر قیمت کا34 فیصد ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل پر 15 روپے68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 76 روپے 21 پیسے پٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ 7 روپے 87 پیسے وصول کرتی ہیں، ڈیلرز فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے وصول کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button