پاکستان

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

پشاور (کھوج نیوز) ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا ہے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران شریک ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکے گا ، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنیکا امکان کم ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق چاند 17 فروری 2026ء کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button