پاکستان

ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پاکستان میں پہلا روز ہوگا

پشاور (کھوج نیوز) پشاور میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے والے اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے لہٰذا کل 19فروری کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے،کل بروز جمعرات 19 فروری 2026 کو یکم رمضان المبارک 1447 ہجری ہوگی۔ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ کے مطابق چاند دیکھنے کی5 شہادتیں سب سے پہلے اپر دیر سے موصول ہوئیں، ضلع مہمند سے بھی6 شہادتیں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو موصول ہوئیں۔ مفتی عتیق اللہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو 40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button