پاکستان
اعظم نذیر تارڑ کا عمران خان کی بینائی سے متعلق سیاسی بیان؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بنیائی کے متعلق سیاسی بیان دیا؟ یا پھر سچائی؟ اس حوالے سے تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں ہے، عمران خان کی دوسری آنکھ کی بینائی 70 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بینائی کے حوالے سے جلد بازی میں خبریں شائع کی گئیں جوبے بنیاد تھیں۔ اعظم نذیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہوگئی ہے۔



