پاکستان

فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

گوجرانوالہ (کھوج نیوز) فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن یہ مقدمہ کیوں درج کیاگیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، چوہدری اقبال گجر فرح گوگی کے سسر اور احسن جمیل کے والد ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سوسائٹی 2005ء میں بنائی گئی، جی ڈی اے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں منظوری لی گئی، ملزمان نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں چوہدری اقبال گجرکے بیٹے، بھائی اور بھتیجے بھی نامزد ہیں جبکہ سوسائٹی کے منیجر اور ملازمین بھی ملزم نامزد ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری اراضی فروخت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button