سوشل ایشوز

گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے اپنی گرفت میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button