سفارتکاری، بات چیت اور مکالمہ تنازعات روکنے کا واحد ذریعہ ہے: شہباز شریف

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سفارتکاری، بات چیت اور مکالمہ تنازعات روکنے کا واحد ذریعہ ہے، پائیدار ترقی کو عدل و انصاف پر مبنی ہونا چاہیے، اس کے بغیرعالمی امن ہمیشہ کیلئے خواب ہی رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ کے موضوع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سفارتکاری، بات چیت اور مکالمہ تنازعات روکنے کا واحد ذریعہ ہے، پائیدار ترقی کو عدل و انصاف پر مبنی ہونا چاہیے، اس کے بغیرعالمی امن ہمیشہ کیلئے خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ہمسایہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا تھا جو پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کی ضمانت ہے، اقوام متحدہ کو پہلے سے بہت زیادہ مضبوط، مناسب وسائل سے لیس اور اصلاح شدہ ادارہ بنایا جائے تاکہ یہ عالمی تعاون کے مرکزی ستون کے طور پر کام کرتا رہے۔



