پاکستان

عمران خان کی لیونگ کنڈیشن جیل میں کیسی ہے؟ ثناء اللہ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی لیونگ کنڈیشن جیل میں کیسی ہے؟ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ثناء اللہ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر تنقیدکی اور کہا کہ8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی؟ جس طرح کے انہوں نے دھرنے دیے اس سے بہتر تھا نہ دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے احتجاج اور دھرنوں سے شاید پی ٹی آئی کے ساتھ سازش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان کو ایک طرف سے فیڈ کیا جارہا تھا کہ بس انقلاب آنے کو تیار ہے ، محسن نقوی ان کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شامل تھے کہ ڈی چوک نہ جائیں، بانی پی ٹی آئی پہلے اس بات پر رضامند ہوئے پھر اس بات سے پیچھے ہٹ گئے۔انہوں نے کہاکہ ملاقاتوں کو سیاست ، گالم گلوچ کے لیے استعمال نہ کریں تو کون روکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 8فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ پورا ملک جام ہوجائے گا، یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا، بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تب بھی بشری بی بی فیصلے کرتی تھیں، ثبوت موجود ہیں اب بھی بشری بی بی نے جو کہا وہی ہوا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں ، آپ سے بات ہوگی ، یہ سنجیدہ کوشش تھی لیکن تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی آئی نے انکار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button