پاکستان
پنجاب میں کالعدم تنظیمیں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی ادارے کتنے ہیں؟

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں کالعدم تنظیمیں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی ادارے کتنے ہیں ؟ اس حوالے محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست جاری کر دی ہے جس پر فوری ایکشن کی تیاری بھی کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فہرست میں 89 کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے نام شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں سے معاونت کرنا جرم ہے، شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکو، خیرات اورعطیات نہ دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ریاست مخالف کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والیقانون کے شکنجے میں آئیں گے، پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے لہذا شہری زکو، خیرات اور عطیات صرف چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔



