پاکستان

دہشتگردی کا خاتمہ، ایم کیو ایم، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی ایک پیج پر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے ناسور کو اجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ایم کیو ایم ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی ایک پیج پر آگئے ہیں جو احسن اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں (ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کے لئے کوششوں کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صورتحال و قیام امن کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button