عمران خان جیل سے کیوں رہا نہیں ہو رہے؟ علی امین گنڈا پور نے بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل سے کیوں رہا نہیں ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، ملک میں قانون اورآئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں، مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہورہے ہیں، ہماری نادانی ہے نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہو رہے ہیں۔
علی امین کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو ڈاکٹر کی رسائی کا حق نہیں دلا پا رہے ہیں، میرے پاس سرکاری اور پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، ایک ورکر ہوں، احتجاج کی کال پر دو دفعہ سب سے بڑی ریلی لے کر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات کیلئے غصہ نہیں کررہا اپنے لیڈر کیلئے غصہ کررہا ہوں تو برداشت کرنا چاہیے، ہمیں پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا، ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے پریشر نہیں بڑھے گا، کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن کوئی وجہ تو ہے جس سے پریشر کم ہوا، ٹی وی پر باتوں اور ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنے گی۔



