پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی قطری نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات

دوحہ (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ناصرف ملاقات کی بلکہ دو طرفہ تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ قطر کے نائب وزیراعظم نے دو طرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطرکی دلچسپی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایران اور افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، رمضان المبارک میں مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button