پاکستان

ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہا افسوس

اسلام آباد ( کھوج نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ  پاکستان کی عوام اور حکومت ایرانی عوام کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

وزیراعظم  نے پاکستان کی طرف  سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی  پر اظہار تشویش  کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ مسلمہ اصول ہےکہ سربراہان مملکت  اور حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

دوسری جانب امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے روس کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا روس کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے، اس دورے پر وزیراعظم کے ہمرہ اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی ماسکو جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ماسکو کو بتا دیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں دورہ ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نےخطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، جس میں افغانستان اور ایران سمیت خطےکے دیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال پرغور کیاجائے گااور موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی سے متعلق اہم مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے مؤقف سے متعلق گائیڈلائن بھی مرتب کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسں فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کیسے ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button