پاکستان
بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا،خود کش حملے کیلئے تیاری کی گئی لڑکی گرفتار

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے خود کش حملے کیلئے تیار کی گئی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں وزیر داخلہ ضیا لانگو و دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران بی ایل اے کی جانب سے خودکش حملوں کے لیے تیار کی گئی لڑکی لائبہ بھی موجود تھیں۔ لائبہ نے بتایا کہ اسے خودکش مشن کے لیے تیار کیا جارہا تھا کہ اسے خضدار سے گرفتار کرلیا گیا، تمام خواتین سے کہوں گی کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کہا کہ دہشتگرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں، لائبہ کی کہانی سب کے سامنے ہے، بی ایل اے نے خواتین کا احترام ختم کیا، بلوچوں کو لاحاصل مقاصد کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔



