آپریشن غضب للحق، دہشتگردی کے واقعات میں کتنے فیصد کمی آئی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) افغانستان میں رواں سال 26اور 27فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں کیخلاف آپریشن غضب للحق شروع ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنے فیصد کمی آئی؟
تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال آپریشن غضب للحق سے پہلے کے پی میں دہشتگردی کے 240 واقعات ہوئے جب کہ آپریشن کے بعد صوبے میں اب تک دہشتگردی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات میں65 فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن سے پہلے رواں سال کے نویں ہفتے دہشتگردی کے سب سے زیادہ 48 واقعات رپورٹ ہوئے جو آپریشن کیبعد رواں سال کے بارہویں ہفتے میں کم ہوکر12 رہ گئے۔ دستاویز کے مطابق رواں سال کے دسویں ہفتے دہشتگردی کے 42 اور گیارہویں ہفتے 29 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ صوبے میں رواں سال مجموعی طور پر دہشتگردی کے 323 واقعات رپورٹ ہوئے۔



