پاکستان

مشرقی وسطی کی صورتحال، صدر نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مشرقی وسطی کی صورتحال اور پاکستان کے ثالثی معاملے پر صد ر مملکت آصف علی زرداری نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اس اجلاس میں کون کون شریک ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزرائ، اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے، ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطی کی صورتحال زیر غور آئے گی، اجلاس میں ایران، امریکا اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button