انٹرنیشنل

آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائے گا، اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کرتے ہوئے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی لگا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مختلف فریقین کے ذریعے براہ راست پیغامات اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ مسئلہ پہلے بھی حل کیا جا سکتا تھا۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے روبیو نے کہا کہ امریکی فوجی آپریشن کے اختتام کے بعد یہ آبی راستہ ہر صورت دوبارہ کھول دیا جائے گا چاہے ایران کی رضامندی سے یا امریکا سمیت عالمی فوجی اتحاد کے ذریعے۔

روبیو نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے فوجی آپریشن کے بعد بھی آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روبیو نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکومت اپنے وسائل حزب اللہ، حماس اور عراق میں شیعہ ملیشیاں کی حمایت پر خرچ کر رہی ہے اور بلا ضرورت اپنے پڑوسی ممالک کو دھمکا رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسے دہشت گردی کی حمایت اور اپنے پڑوسیوں کو خطرہ بننے والے ہتھیار بنانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button