پاکستان

روس کا تیل سے بھرا جہاز کیوبا کی سمندری حدود میں داخل

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کا ایک تیل سے بھرا جہاز کیوبا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ‘ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ روس سمیت دیگر ممالک کیوبا کو ضروری سامان فراہم کریں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تیل کی یہ کھیپ جنوری کے بعد پہلی بار کیوبا پہنچی ہے۔ چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ روس سمیت دیگر ممالک کیوبا کو ضروری سامان فراہم کریں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ جو بھی ملک کیوبا کو تیل فراہم کریگا اس پر اضافی ٹیرف عائدکیے جاسکتے ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان سے یہ اشارہ ملا کہ ان کی حکومت کی جانب سے جنوری سے کیوبا پر عائد غیر رسمی تیل کی پابندی میں نرمی آسکتی ہے۔ کیوبا پہلے ہی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہا ہے اور اس پابندی نے ایندھن کی پہلے سے موجود کمی کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button