پاکستان

جنگ بندی کی کوشش کہاں تک پہنچی؟ پی ایس ڈی پی اور پارلیمنٹرینز نے کتنی بچت کی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران ، اسرائیل اور امریکا کے جنگ بندی کی کوشش کہاں تک پہنچی؟ پی ایس ڈی پی اور پارلیمنٹرینز نے 3ہفتوں میں کتنی بچت کی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے تفصیل بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثرہورہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز اسحاق ڈاراور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button