پاکستان

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مکمل، تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائیگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مکمل کردی جس کے مطابق تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے تحت یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ تیل کی قیمتوں کا بوجھ صارفین تک منتقل کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈیز متعارف کرائی جائیں گی اور کھاد اور زرعی ادویات پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کو مؤخر کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے بعد ایندھن اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 14 ہزار 500 سے بڑھا کر 19 ہزار 500 روپے کیا جائیگا جو 2027ء سے نافذ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button