پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، رانا ثناء اللہ کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا ردعمل بھی آگیا ہے ، انہوں نے کیا مؤقف اپنایا؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہی جبکہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کوشش کی، غریب عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بننے والی جنگ ختم کرانے کی کوشش کررہی ہے، کچھ لوگ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں ، یہ لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں، احتجاج تو اسرائیل کے خلاف ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر جنگ جاری رہی تو ہوسکتا ہے کہ اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑے، ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا ہے ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑنا، دنیا کے مختلف ممالک میں پٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button