پاکستان
سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شہباز شریف کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بڑا مطالبہ کر دیا ہے ، یہ مطالبہ کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقے میں بعض مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات دی گئی ہیں، سیز فائر کی یہ خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہیکہ تحمل کا مظاہرہ کریں، تمام فریقوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ دو ہفتوں کی سیز فائرکا احترام کریں، تاکہ سفارت کاری کو آگے بڑھنے اور تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کا موقع مل سکے۔



