پاکستان

سہیل آفریدی کا یوٹرن، عمران خان کی چھٹی، شہباز شریف کے چرچے

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی یوٹرن لینا شروع کر دیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے چرچے کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2002ء سے کہہ رہے تھے کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کرداراداکرے، بانی پی ٹی آئی کی 2002ء کی پالیسی پر اب عمل درآمد ہوا، دنیا نے اس پالیسی کو سراہا ہے، ملک بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کا نہیں سب کا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان مذاکرات کے لیے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے، قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کے ساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا کہ تنقید برائے اصلاح کریں، ہمارے خلاف مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج الشفا اسپتال میں نہیں ہو رہا، کیا ہوگا اگر بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ہو، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ جس اسپتال میں ان کی بہنیں چاہیں ان کا علاج وہیں پرہو۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا میرے لیے بھی ایک پیغام آیا ہے، پی ٹی آئی کے لیے سیاسی اسپیس ہونا چاہیے، کوئی بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں مانتا تو کہیں اور چلا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button