پاکستان

فرانسیسی صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں پر مبارکباد پیش

اسلام آباد(کھوج نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کروانے اور فریقین کو ایک میز پر لانے میں ثالثی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلیفون کیا۔ اعلامیے کے مطابق صدر میکرون نے جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم کو مبار کباد پیش کی۔

فرانسیسی صدر نے اسلام آباد میں آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کے فوری خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button