وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گفتگو کی گئی؟ تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پاکستان کی جانب سے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے کشیدگی میں حالیہ کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھنے پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے خطے میں پائیدار امن کے لیے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



