پاکستان

ایران، امریکا جنگ بندی، ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا بیان بھی سامنے آگیا

کراچی (کھوج نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں عوام کیلئے اچھا پیغام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، اس کی وجہ سیدنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طورپر بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہناچاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button