پاکستان

جنگ بندی مذاکرات ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار تاریخ ساز، شہباز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی اور اس کے متعلق ہونے والے مذاکرات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار تاریخ ساز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، فریق جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خاص طور پر ذکر کیا اور فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر ان کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی، پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button