پاکستان

بیساکھی میلہ، ہزاروں بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، شاندار استقبال

لاہور(کھوج نیوز) بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے ہزاروں بھارتی سکھ یاتروں کی پاکستان آمد ہو چکی ہے، یہ سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ سکھ یاتریوں کے لیے واہگہ بارڈر پر لنگر کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور فوری طبی امدادکے بھی بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے دل خوش کر دیا۔ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ ہم امن پسند لوگ ہیں، سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ سکھ یاتری پہلے ننکانہ صاحب میں کچھ دن قیام کے بعدگوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوجائیں گے، جہاں بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی۔ بعد میں سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا بھی کریں گے اور پھر سکھی یاتری 19 اپریل کو واپس روانہ ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button