پاکستان

امریکا کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور کہاں ہوگا؟ ایرانی حکام نے واضح کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور کہاں ہوگا؟ اس حوالے سے ایرانی حکام نے واضح پیغام دے دیا ہے جس کے بعد اس حوالے سے خبریں بھی تیزی سے گردش ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں۔ ایرانی حکام نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button