وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان، گندم کے کاشتکار اڑن چھو

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد گندم کے کاشتکار اڑن چھو ہو گئے ہیں مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو خریداری مراکز سے فی ایکڑ 10بوری باردانہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من گندم فوری خریدنے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں3500 روپے من گندم خریدنے کے72 گھنٹے کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگی ضروری قرار دی گئی۔صوبائی اور ڈویژنل سطح پر اسٹریٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دیں جو گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کریں گی۔
وزیراعلیٰ نے ورک وِد پنجاب گورنمنٹ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ کسان کارڈ سے 100ارب روپے کے قرضوں کے اجرا کا ریکارڈ قائم ہوا ،99 فیصد وصولی کا ریکارڈ بھی بن گیا۔کسان کارڈ کے ذریعے 9لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیاکہ ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے لوکل مینوفیکچرز سرگرم عمل ہیں۔گرین ٹریکٹر اسکیم اور ایگریکلچر میکانائزیشن کی وجہ سے مقامی انڈسٹری فروغ پانے لگی ہے،گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت30 ہزار ٹریکٹرز کا ہدف ہے،20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے، وزیراعلی کے تاریخ ساز پراجیکٹس پر 88فیصد کسانوں نیاعتماد کا اظہار کیا ہے۔



