پاکستان

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید کتنے ارب کی کٹوتی ہوئی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید کتنے ارب کی کٹوتی ہوئی؟ اور یہ کن کن محکموں کے بجٹ میں کی گئی ہے؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی، تعلیم، صحت، ریلوے، ہاؤسنگ، آئی ٹی و ٹیلی کام اور تمام شعبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں کٹوتی وزارت خزانہ کی طرف سے کی گئی، کٹوتی کے بعد پی ایس ڈی پی کا حجم 837 ارب روپے رہ گیا۔ اس سے قبل بھی مارچ میں پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی تھی، اب تک مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ پر 163ارب روپے کی کٹوتی ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button