مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، ایران کا اعلان، مخالفین پریشان

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف اور صرف پاکستان میں ہی ہوں گے ہم امریکا پر نہیں صرف پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، ایران کے اعلان کے بعد مخالفین پریشان ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکا قابلِ بھروسہ ملک نہیں، ایران نے پاکستان کو قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دبا کا سامنا کر رہا ہے۔ 47 برس سے امریکا اور صیہونی قوتوں کا دبا بر داشت کیا، مگر وہ ناکام رہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں بالادستی چاہتا ہے، امریکا اس کی حمایت کرتا ہے، امریکا نے مذاکرات کے دوران اچانک حملے کیے، سفارتی عمل متاثر ہوا۔ ایران کو جانی و مالی نقصان کے باوجود قوم متحد اور مضبوط ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران خطے میں بالادستی نہیں ،خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آئی اے ای اے نے بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو ایران کی جانب سے سراہا گیا۔



