پاکستان

ججوں کے تبادلے پر کمیشن اجلاس بلانے کا معاملہ، چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تمام درخواستیں مسترد

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججوں کے تبادلے کے معاملے پر کمیشن کا اجلاس بلانے کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی غیر رسمی درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری جواب میں لکھا کہ ججوں کے تبادلے کے لیے کمیشن اجلاس بلانے کی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی، بغیر وجہ تبادلہ جج کو سزا دینے کے مترادف ہوگالہٰذا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مخصوص مقصد کے لیے بلانا ممکن نہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ سندھ سیتعلق رکھنے والیججوں کی واپسی وفاقی توازن کے خلاف ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں کی نمائندگی ختم ہوجائیگی،اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ 2010 کے تقاضے متاثر ہوں گے اور 9 میں سے5 ججوں کے تبادلے سیعدالتی نظام متاثرہوسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button