پاکستان

پانی کا معاملہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی لڑائی شروع

پشاور (کھوج نیوز) پانی کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میں ایک نئی جنگ شروع ہو گئی ہے ، اب یہ معاملہ کیسے نمٹے گا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت نے گلیات کے پانی سے متعلق وفاق اور پنجاب کوخطوط بھیجے ہیں جن میں 1947ء سے پانی کی مد میں پنجاب حکومت سے 64 ارب62 کروڑروپے بقایاجات مانگے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گلیات میں پانی کا بحران ہے، مری واٹر بورڈ غیرمجاز طور پر گلیات سے پانی ترسیل کر رہاہے اور کسی معاہدے و معاوضے کے بغیر گلیات سے روزانہ5 لاکھ گیلن پانی نکال رہا ہے۔

خط میں حکومت نے جی ڈی اے کو پنجاب کے ساتھ پانی کی تقسیم کا معاہدہ کا اختیاردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی معاہدے تک اڑھائی لاکھ گیلن پانی گلیات کو دیا جائے، باقی اڑھائی لاکھ گیلن پانی کے معاوضیکی ادائیگی مارکیٹ ریٹ پر2 سال میں یقینی بنائی جائے، ڈونگا گلی سیمری تک واٹر سپلائی انفراسٹکچر برطانوی دورحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ خط کے مطابق گلیات میں مری واٹر بورڈ کی جانب سیو اٹرسپلائی انفرا اسٹرکچر پر کام، گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اجازت کی بغیر ڈونگا گلی میں 20 لاکھ گیلن پانی کے واٹرٹینک کی تعمیر روکی جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ دونوں حکومتوں میں معاہدہ طے کرنے میں تعاون فراہم کرے اور متعلقہ تمام چشموں، آبشاروں اور پانی کے ذخائر پرکے پی کا حق تسلیم کرکے خیبرپختونخوا کے حوالے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button