پاکستان

شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کا کھلا چیلنج، مستقبل دائو پر لگا دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کھلا چیلنج کر دیا ہے جس کے بعد ان کا مستقبل بھی دائو پر لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی تباہی اور خراب گورننس کا حشر زبان زد عام ہے، کے پی ہیلتھ سیکٹر اور اسپتالوں میں کم قیمت میں دوائیاں خریدی بیچی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو میرے چیلنج کرنے کا معلوم ہوا تو اس نے کہا ایسا نہیں کرنا، میں علی امین گنڈاپور کی بات کو اب رد کر رہا ہوں اور انتخاب کو چیلنج کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نامزدگی عدالت میں چیلنج کررہا ہوں، امید ہے سہیل آفریدی گھر جائیں گے، میری کوئی ذاتی عداوت نہیں لیکن سہیل آفریدی کو لانے کا فیصلہ غلط تھا، ان کو لانے کے فیصلے نے پارٹی کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پارٹی کی مزاحمت کی طاقت کو نچلے مقام پر لے آیا ہے، وہ چند ماہ مزید رہا تو پارٹی تنکوں کی طرح بکھر جائے گی، پارٹی بچانی ہے تو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ وغیرہ کو سائیڈ لائن کرنا ہوگا، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اختیار دیا جانا چاہیے، اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین کو بااختیار بنایا جائے تو بانی 3 ماہ میں باہر آجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button