پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف تفتیشی حکام نے چالان جمع کروا دیا ہے جس کے بعد ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیشی حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف چالان جمع کروا دیا ہے۔ چالان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیئے گئے ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر ہے جو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button