پاکستان

پاک، افغان سرحدی صورتحال، پاکستان نے برطانوی مؤقف کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک، افغان سرحدی صورتحال پر پاکستان نے برطانوی مؤقف کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے کہ یہ مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے، پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں، پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے، افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید اور 84 افراد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button