اسلام آباد میں کتنے سرچ آپریشن ہوئے؟ اعدادو شمار جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں برس کتنے سرچ آپریشن ہوئے اس حوالے سے محکمہ پولیس نے تمام اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2026ء کے پہلے چار ماہ کے دوران 666 سرچ آپریشنز کیے گئے، جس دوران 64268 افراد اور 27997 گھروں کو چیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ 7440 دکانیں، 21920 موٹرسائیکل اور 7817 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے لیے 367 افغان شہریوں اور 3287 افراد کو تھانے منتقل کیا گیا، آپریشنز کے دوران 1959 موٹرسائیکل اور 111 گاڑیاں بھی تھانے منتقل کی گئیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران 7 کلوچرس، 6 کلو ہیروئن اور 5 کلوآئس برآمد کی گئی، 87 بوتلیں شراب، 6 خنجر، 12 کلاشنکوف اور 10 بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ 53 پستول اور 3270 رانڈ بھی سرچ آپریشنز کے دوران تحویل میں لیے گئے۔



