پاکستان

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کا موسم آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی ہے اور شہریوں کے لئے نیا ہدایات نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دن کے وقت مطلع صاف اور موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس وقت مغرب سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button