پاکستان
معرکہ حق میں بھارت کے کتنے طیارے گرائے؟ ایئر وائس مارشل نے تعداد بتا دی

راولپنڈ ی (کھوج نیوز) آپریشن بنیان المرصوص (معرکہ حق) میں بھارت کے کتنے طیارے مار گرائے؟ اس حوالے سے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف پروجیکٹس ایئر وائس مارشل نے تعداد بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف پروجیکٹس ائیر وائس مارشل طارق غازی کا کہنا تھا کہ بھارت کے گرائے گئے جہازوں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ29 اور میراج2000 شامل ہے، اس کے علاوہ ایک انتہائی مہنگا کثیرالجہتی خود کار ائیرل سسٹم بھی تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے8 طیارے گرائے اور اب ہم8 صفر پر ہیں۔



