پاکستان

پاکستان کا بیرونی قرضہ کتنا ہے؟ گورنر سیٹ بینک نے اعدادو شمار بتا دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں؟ پاکستان کا بیرونی قرضہ کتنا ہے؟ اس حوالے سے گورنر سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار بتا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کی معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 5 ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگی کیباوجود زرمبادلہ ذخائر بہتر ہیں، رواں ماہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فنڈز آجائیں گے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوجائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے، جون 2020میں بھی پاکستان کا بیرونی قرض سو ارب ڈالر ہی تھا۔ جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ 3سال میں مارکیٹ سے 27 ارب ڈالر خریدے، یہ ڈالرز زرمبادلہ ذخائر مستحکم کرنے کے لیے خریدے گئے، درآمدات بڑھنے کے باوجود 9 ماہ میں کرنٹ اکانٹ سرپلس رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button