پاکستان

اقبال آفریدی کے بیٹے کا اٹلی میں سیاسی پناہ لینے کا انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کا اٹلی میں سیاسی پناہ لینے کا انکشاف، سیاسی دنیا میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف کیا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے نے بلیو پاسپورٹ پر یورپ کا سفر کیا اور اٹلی جا کر سیاسی پناہ حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے کی حرکت کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ، اس سے دنیا میں پاکستان کا کیا امیج جائے گا؟ حکومت نے بلیو پاسپورٹس کی تعداد کم کر دی ہے۔ دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا پہلے یہ بتایا جائے کہ میرے بیٹے سے پہلے کس کس نے بیرونِ ملک سیاسی پناہ حاصل کی، اگر یہ ہی حالات رہے تو یہاں کون رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button